ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / اردن: 3شیروں نے اردنی ڈاکٹر اور پاکستانی معاون کو چیر پھاڑ ڈالا

اردن: 3شیروں نے اردنی ڈاکٹر اور پاکستانی معاون کو چیر پھاڑ ڈالا

Mon, 16 Jan 2017 17:48:04  SO Admin   S.O. News Service

عمان،16جنوری(آئی این ایس انڈیا) :اردن کے مغربی حصے میں واقع جنگلی حیات کے ایک پارک میں تین شیروں نے حملہ کر کے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بلقاء صوبے میں پیش آنے والے واقعے میں جانوروں کا ایک اردنی ڈاکٹر اور اس کا پاکستانی معاون اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اردن کے عربی روزنامے”الغد“نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم شدید زخمی ہو جانے کے سبب وہ جانبر نہ ہو سکے۔ واقعے کے فوری بعد تینوں شیروں کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔سکیورٹی اداروں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے


Share: